نوازشریف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، ہمارے مطالبات نہ مانے تو جانے کا کہوں گا: بلاول

19 اکتوبر 2016 (16:41)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، پیپلزپارٹی کے 4مطالبات نہ مانے تو میں بھی انہیں جانے کا کہوں گا ،وہ دیکھیں گے کہ جب بھٹو بولتا ہے تو اسکا ری ایکشن کیا ہوتا ہے۔نوڈیروہاوس لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ مجھے یہ نہیں کہا جائے کہ میں نے گونوازگو کا نعرہ پی ٹی آئی سے لے رہا ہوں، وہ یوٹرن پارٹی نہیں ہیں اور نہ ہوں گے۔بلاول نے کہا کہ گونوازگو کا نعرہ بینظیربھٹوشہید نے 1996 کے لانگ مارچ میں لگایاتھا،نوازشریف تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے،میرا غیرجمہوری مطالبہ کیا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے مودی نے گجرات میں مسلمانوں پرظلم کیا،آپ کسی کی شادی میں مودی کوکیوں مہمان بلاتے ہیں۔