عمران خان کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے: تحسین فواد، لبنیٰ چودھری

19 اکتوبر 2016

لاہور ( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی ارکان پنجاب اسمبلی تحسین فواداورلبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک بادپیش کرتے ہیں ۔ دھرنوں کے زور پر حکومتیں نہیں بنائی جاسکتی۔عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کی تاریخی غلطی کرنے جارہے ہیں ان کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے ۔