ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت اور خاندانی بادشاہت قائم ہے: یاسمین راشد

19 اکتوبر 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پربدترین آمریت اورخاندانی بادشاہت کا راج ہے‘ 220ارب کے اورنج لائن منصوبے کیلئے تعلیم اورصحت کے بجٹ کو بھی نہیں چھوڑا گیا جس سے آج پنجا ب ’’مسائلستان‘‘بن چکا ہے ۔ 2نومبر کواسلام آباد کو بند کرکے حکمرانوں سے ہر ظلم وذیادتی کا حسا ب لیا جا ئے گا۔