پنجاب یونیورسٹی میں لسانیات پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

19 اکتوبر 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اور ہائرایجوکیشن کمشن پاکستان کے اشتراک سے لسانیات پر تین روز ہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب الرازی ہال میں منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو، یونیورسٹی آف ٹیکساس امریکہ کے شعبہ ماڈرن لینگوئجز اینڈ لٹریچر سے پروفیسر ڈاکٹر فرنسیسکو مارکوس مارین ، نیشنل یونیورسٹی آف ڈسٹنٹس ایجوکیشن سپین سے پروفیسر ڈاکٹر ماریہ لارڈس گارشیہ ماچو ، سائوتھ ایشین لینگوئجز اینڈ سولائیزیشنزیونیورسٹی آف شیکاگو امریکہ سے ڈاکٹر علینہ بشیر،کھٹمنڈو یونیورسٹی سے ڈاکٹر ٹکارام پائوڈل ، ڈاکٹر غلام رضا ، ملکی و بین الاقوامی ماہرین ِ لسانیات نے شرکت کی۔