میاں نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر مسلم لیگی رہنمائوں کی مبارکباد
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کے موجودہ اور سابق معاونین صغریٰ عائشہ‘ سواتی خان‘ عثمان تنویر بٹ اور ڈاکٹر آفتاب بٹ‘ ملک محمود الحسن‘ سردار نسیم عثمان‘ امجد سیال نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو ایک مرتبہ پھر پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک الگ بیان میں مسلم لیگی کارکنوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔