اُمت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کا رازقرآن و حدیث پر عمل میں ہے،میاں جمیل

19 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) اُمت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کا راز قرآن و حدیث پر عمل کرنے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ امت کے مسائل کی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے۔ اگر آج اُمت مسلمہ اپنی اصل سے رجوع کر لے تو مسائل ختم ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہر مکتب فکر اتحاد اُمت کی دعوت دے رہا ہے اس کے باوجود اختلافات جوں کے توں ہیں جس کی بڑ ی وجہ قرآن و حدیث سے روگردانی ہے۔