مہنگائی میں کمی‘ وزیراعظم کا دعویٰ غلط ہے: عوامی تحریک

19 اکتوبر 2016

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک پنجاب نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے وزیر اعظم کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے 2013 اور 2016 کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں آلو 60روپے کلو ہے وزیر اعظم نے 25 روپے کلو کا کہہ کر عوامی مسائل سے اپنی لا علمی کا ثبوت دیا ۔عوامی تحریک کے رہنمائوں بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں 2013 کی نسبت روز مرہ کی اشیاء آج 30سے 50 روپے کلو مہنگی ہیں ۔