شوکت خانم ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی کے حوالے سے خصوصی تقریب

19 اکتوبر 2016

لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سنٹرل میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ مشہور ٹی وی سٹار مایہ علی اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر جو ہسپتال کی اس آگہی مہم کی امبیسیٹڈر بھی ہیں تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ کنسلٹنٹس‘ ڈاکٹرز مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات اور اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ اس پروقار تقریب کی میزبان مشہور ٹی وی اینکر عائشہ ثناء تھیں۔