نماز دین کا ستون اور قرآن باعث رحمت و شفا ہے: علامہ بہادر حسین زیدی

19 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت امام حسین نے سجدہ میں سر کٹا کے اور نوک نیزہ پر قرآن کی تلاوت کر کے نماز و قرآن کی عظمت کو دنیا پر واضح کیا ہے ،نمازدین کا ستون اور قرآن باعث رحمت و شفا ہے ،یہ باتیں فاضل قم علامہ بہادر حسین زیدی نے انجمن غلامان ابوذر غفاری کے زیر اہتمام امام بارگاہ در فاطمتہ الزہرہ سبزہ زار میں منعقدہ پانچ روزہ خمسہ مجالس کی آخری مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ہمیں نماز و قرآن کی فضیلت کو سمجھنا ہو گا یہ دنیا آخرت میں مدد گار ثابت ہو گی ۔