ڈی آئی جی وسیم احمد سیال کی والدہ انتقال کرگئیں

19 اکتوبر 2016

لا ہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی وسیم احمد سیال کی والدہ مسز کرنل احمد خان انتقال کرگئیں، نماز جنازہ گزشتہ روز ڈبل ڈی بلاک مسجد، ڈی ایچ اے فیز 4لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پو لیس افسر ان سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرمرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔