شوہر کے گندے کپڑوں سے تنگ خاتون نے طلاق کا مطالبہ کر دیا
ابوظہبی (نیٹ نیوز) گندے اور میلے کپڑے پہننے پر دبئی کی رہائشی عرب خاتون نے طلاق کا مطالبہ کر دیا،بیوی کا کہنا تھا ہفتوں اندرونی کپڑے تبدیل نہ کرنے والے شوہر سے تنگ آچکی اور طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں۔ شوہر کو صفائی رکھنے اور اندرونی کپڑے بدلنے پر آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم شوہر کو زیادہ پیسے بچانے کی فکر ہے۔