افغانستان کا ایسا قبیلہ جسے امریکہ کا پتہ ہے نہ طالبان کا

19 اکتوبر 2016

کابل (نیٹ نیوز) پاکستان اور تاجکستان کی سرحدوں کے اندر علاقے کو واخان کوریڈور کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ قبیلہ گزشتہ دو ہزار برس سے پہاڑوں میں آباد ہے۔ یہاں کا رہائشی قبیلہ 12 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں سے بیشتر کو کچھ خبر نہیں کہ نائن الیون کب ہوا، طالبان کون ہیں اور افغانستان پر امریکی افواج کب اور کیوں حملہ آور ہوئیں؟