امریکی آرٹسٹ نے انسانی جسم پر حسین نقش و نگار بنا ڈالے
نیویارک (نیٹ نیوز ) فن کا جادو ایسا جو دیکھنے والوں کے سر چڑھے ، امریکی آرٹسٹ کے ہاتھوں کا کمال جس نے دیکھا حیران رہ گیا۔ 29 سالہ ایلکسا میڈ نے انسانی جسم کو ہی کینوس بنا ڈالا۔ امریکی مصورہ ایلکسا میڈ کے ہاتھوں میں جادو ہے ، انسانی جسم پر اس مہارت سے رنگ لگاتی ہیں کہ دیکھنے والا ششدر رہ جائے۔