امریکی خاتون نے ٹریڈ مِل پر 12گھنٹے دوڑ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

19 اکتوبر 2016

نیویارک (نیٹ نیوز) یوں تو کئی خواتین خود کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف جتن کرتی نظر آتی ہیں ،تاہم امریکہ میں خود کو فٹ رکھنے کی شوقین خاتون نے ورزش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔ باصلاحیت خاتون نے ورزش کرنے کی مشین ٹریڈ مل پر 12گھنٹے تک دوڑکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔