سعودی نائب ولی عہد نے 40 کروڑ ڈالر کی کشتی خریدلی کئی سوئمنگ پولز، ہیلی پیڈز، دیگر آسائشیں موجود
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلطان نے 40 کروڑ ڈالر میں ایک کشتی خرید لی جس میں 15 کمرے، دو ہیلی پیڈز، کئی سوئمنگ پولز، اجلاس کیلئے ہال، کشتی کے نیچے سمندر دیکھنے کیلئے کمرہ موجود ہے۔ کشتی کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ آسائشوں سے بھری اس کشتی کی قیمت 42 ارب روپے بنتی ہے۔