”پاکستان میں ہر 8 ویں عورت چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہے“
سیالکوٹ(نامہ نگار) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی اور خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے اشتراک سے” عورتوں کے چھاتی کے سرطان“ کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد منعیم الدین آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔مہمان خصوصی پرنسپل خواجہ محمدصفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علی چوہدری ،ڈین یونیورسٹی آف لاہور میڈیکل کالج پروفیسر اویس فاروقی، عذرا سبطین ، ایڈمن ڈائریکٹر قمرشہزاد گیلانی اورگائناکالوجسٹ ڈاکٹر نیلم طارق کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان میں عورتوں میں چھاتی کا سرطان تیزی سے بڑھ رہا ہے اورایک اندازہ کے مطابق پاکستان میں ہر آٹھویں عورت چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہے ۔ چھاتی کے سرطان سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ صرف مستند معالج سے باقاعدگی سے تشخیص کروائی جائے کیونکہ اس بیماری کاابتدائی مراحل میں علاج آسان ہے اور مریض مکمل صحت یاب ہوسکتا ہے جبکہ تشخیص میں تاخیر مریض کیلئے خطرناک ثابت ہوتی ہے اور علاج بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
منشیات کیس میں خاتون ملزمہ بری ، تشدد کیس میں ایک عورت کی ضمانت منظور
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عطا ربانی نے ...
وفاقی پولیس کے اہلکار نے گھروں میں کام کرنے والی عورت کو بے آبرو کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں وفاقی پولیس ...
ترقی کے اس معاشرے میں عورت آج بھی تشددکاشکارہے ،ینگ وومن کانفرنس
کراچی (لیڈی رپورٹر)جناح یونی ورسٹی فاروومن کراچی میں پاکستان یوتھ الائنس ...