5 ملزم گرفتار‘ آدھا کلو چرس اور اسلحہ برآمد

19 اکتوبر 2016

سیالکوٹ(نامہ نگار)پولیس نے آدھا کلو گرام چرس اوراسلحہ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیکاپورہ پولیس نے سینما چوک سے وسیم سے 210گرام چرس، رنگپورہ پولیس نے رنگپورہ چوک سے نوید سے 250گرام چرس، صدر پسرور پولیس نے سکندرپورہ سے ذکاءاللہ سے بندوق، خالد اور نواز سے ایک ایک رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔