ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ آے والے ملاقاتی سے پستول اور 100گولیاں برآمد

19 اکتوبر 2016

سیالکوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں حوالاتی سے ملاقات کیلئے آنے والے سے پستول اور ایک سو گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قید حوالاتی سے طارق نامی شخص ملنے کیلئے آیا۔ دوران ملاقات جیل عملہ نے شک گزرنے پر طارق کو پکڑا اور اس کی تلاشی لی تو اس سے پستول اور ایک سو گولیاں برآمد ہوئیں۔