پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

19 اکتوبر 2016

سیالکوٹ (نامہ نگار) پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ کرنے والے گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق موضع برج تحصیل وزیرآباد کے 2 رہائشی محمد زمان ولد غلام رسول اور شاہد نواز ولد محمد نواز پیشی پر سمبڑیال آرہے تھے۔ گرڈ سٹیشن کے قریب پہلے سے چھپے 5 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں نے چھپ کر جان بچائی۔ فائرنگ کرنے والے مسلح افراد نے دھمکیاں دیں کہ آئندہ ادھر آئے تو قتل کر دیئے جاﺅ گے۔ متاثر ین نے ڈی پی او سیالکوٹ سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔