پاسپورٹ آفس کے باہر روڈ بلاک کرنے پر 5 ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ

19 اکتوبر 2016

سیالکوٹ(نامہ نگار )تھانہ مراد پور نے پاسپورٹ ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹوں نے کرسیاں میز لگا کر روڈ بلاک کر رکھی تھی۔ جس پر تھانہ مراد پور کے اے ایس آئی طارق نے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرکے عابد اور حسن سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔