پرائیویٹ سکولز شرح خواندگی میں اضافے کےلئے کوشاں ہیں:چودھری جمیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز چودھری جمیل نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ شرح خواندگی بڑھانے میںکلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیمی اصلاحات کیلئے کوشاںہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبر عہدایدران اور ایگزیکٹوممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔