اداروں کی مضبوطی کے بغیر تبدیلی نہیں آ سکتی:نسیم صادق

19 اکتوبر 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے کہا کہ جب تک پاکستان میں ادارے مضبوط نہیں ہوتے مثبت تبدیلی نہیں آ سکتی جس کیلئے عوامی دباﺅ ضروری ہے ۔ قومی ادارے جب تک آزاد نہیں ہوںگے غیر جانبدارانہ اور شفاف احتساب نہیں ہو سکتا۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال دن بدن مایوس کن صورتحال اختیار کر رہی ہے جس میں حکمرانوں کی نااہلی نمایاں ہے‘ سیاسی مایوسی سے عوام پریشان ہیں‘ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوامی مسائل کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔