’’عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے‘‘ عبدالباسط، حریت رہنماؤں کی ملاقات

19 اکتوبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی نے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اس دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی ہائی کمشنر سے حریت رہنما کی ملاقات پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اس نے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ ملاقات کے موقع پر عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل تشویش ہیں عالمی برادری کو چاہیے کو وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔اس موقع پر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی نے عبدالباسط کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستانی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔