’’خبر سے متعلق تحقیقات خود کریں‘‘ وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو ہدایت کی ہے قومی سلامتی کے معاملہ کے بارے میں خبر کی تحقیقات خود کریں اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’خبر‘‘ کے معاملہ پر وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا انہیں وزیرداخلہ پر اعتماد ہے اور وہ اس معاملہ کی خود تحقیقات کریں۔