مودی کے پاکستان سے متعلق بیان کا علم نہیں، دونوں ممالک مذاکرات کریں: امریکہ

19 اکتوبر 2016

واشنگٹن (آئی این پی) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جان ارنسٹ کا کہنا تھاکہ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکہ کو تشویش ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...