’’انتہا پسندوں کی دھمکیاں‘‘ کرن جوہر نے آئندہ پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

19 اکتوبر 2016

ممئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فلمساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اپنے ویڈیو پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ میں پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرونگا۔ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں نے جب بنائی تو پاکستان اور بھارت تعلقات نارمل اور بحال تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں دہشت گردی کی مذمت اور بھارتی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے مجھے غدار اور اینٹی نیشنل کہا ان کے بیانات پر دکھ اور افسوس ہے۔ دوسری طرف کرن جوہر کے ویڈیو بیان کے بعد متعصب بھارتی سینما گھر مالکان کی تنظیم پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ وقت پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز میں کوئی مشکل نہیں، ممبئی پولیس اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ انتہا پسندوں کو قابو میں رکھیں۔