بھارتی فوج کے ’’کارنامے‘‘ اسرائیل سے کسی طرح کم نہیں، سرجیکل سٹرائیک ڈرامے پر مودی شیخی بگھارنے لگے

19 اکتوبر 2016

نئی دہلی/شملہ (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شیخی بگھارتے ہوئے بھارتی فوج کے سرجیکل سٹرائیکس ڈرامے کا اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج کے کارنامے اسرائیل کے مقابلے میں کسی طور کم نہیں، پوری قوم اور دنیا بھارتی افواج کی بہادری کی باتیں کررہی ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے دورے کے موقع پر شملہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کا احترام کرتا ہوں۔ حکومت مسلح افواج کے ایک رینک ایک پنشن کے دیرینہ مطالبے پر عمل درآمد کیلئے کام کررہی ہے۔