گوشوارے جمع :خورشید شاہ، عابد شیر، سائرہ افضل محمود الرشید سمیت 18 ارکان کی رکنیت بحال

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت 18 ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ جن ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں ان میں خورشید شاہ، عابد شیرعلی، سائرہ افضل تارڑ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ ادھر الیکشن کمشن نے ارکان اسمبلی کے جمع کرائے گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چھان بین سیکرٹری الیکشن کمشن کرینگے، متعلقہ سرکاری ادارے معاونت کرینگے۔