اسلام آباد ائرپورٹ سے افغان دہشت گرد گرفتار‘ نقشے برآمد

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی‘ ایک مشتبہ افغانی دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے بے نظیر ائرپورٹ سے مشتبہ افغانی کو پارکنگ میں مشکوک حالت میں گھومنے پر گرفتار کر لیا۔ تلاشی لینے پر دہشت گرد سے نقشے برآمد ہوئے۔ مذکورہ شخص فارسی کے علاوہ کوئی زبان نہیں جانتا۔ دہشت گرد کو تفتیش کے لئے حساس اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔