فرانس میں منعقدہ فوڈ میلے میں پاکستانی اشیاء کے سٹال توجہ کا مرکز
اسلام آباد (اے پی پی) فرانس میں منعقدہ فوڈ میلے میں پاکستانی اشیاء کے سٹال توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پی ٹی وی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں بین الاقوامی فوڈ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے سو ممالک کی 7ہزار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ میلے میں پاکستان میں کھانے بنانے کی اشیاء تیار کرنے والی چھ کمپنیوں نے بھی اپنے اپنے سٹال لگائے ہیں جن میں چاول، پولٹری،سی فوڈ ، مشروبات اور کھانے پینے کی محفوظ شدہ مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔