زونگ کے' نئی امید' رضاکاروں کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد(پ ر) زونگ کے' نئی امید' رضاکاروںنے حال ہی میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا اور وہاں مقیم 2005 کے اندوہناک زلزلے سے متاثر ہونے والے بچوں کے ساتھ ایک بھرپور دن گزارا۔ اس سانحہ کی 11 ویں برسی کے موقع پر زونگ کے' نئی امید' رضاکاروںنے نہ صرف دعائیہ تقریب میں شرکت کی بلکہ ان میں تحائف تقسیم کیے ، ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اورمتعدد تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔