ماسٹر گروپ نے گلبر گ میں آفس فرنیچر کے نئے شو روم کا افتتاح کردیا

19 اکتوبر 2016

لاہور (پ ر) ماسٹر گروپ نے گلبرگ میں آفس فرنیچر کے نئے شو روم کا افتتاح کیا۔جہاں آفس فرنیچر کی وسیع رینج متعارف کروائی جو ہر طرح کے آفس کے لئے موزوں تر ین ہیں۔ماسٹر آفس کا کہنا ہے کہ انہوں نے آفس فرنیچر میں نہ صرف نئے ڈیزائن متعارف کروائے ہیں بلکہ ان کو دلکش رنگ بھی دیئے ہیں تا کہ آفس میں کام کرنے والوں کو اچھا اور پرسکون ماحول دیا جا سکے ۔