مقدمہ قتل کے 3 ملزم بری

19 اکتوبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزمان پرویز، شفقت اور اکرم کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ملزمان کے خلا ف منڈی بہاؤالدین میں 2004 میں عباس کو قتل کرنے کا الزام ہے،ماتحت عدالت نے 2008 میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔