اپوزیشن کے اقلیتی ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔تحریک انصاف کی خاتون اقلیتی رکن سنیلہ روت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں مگر اقلیتی اراکین اسمبلی سے امتیاز برتا جا رہا ہے۔