دوہری پنشن لینے والے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف نیب کی کارروائی روک دی گئی

19 اکتوبر 2016

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دوہری پینشن لینے والے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف نیب کی کاروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب سے جواب طلب کر لیا۔