شدید گرمی کا مقابلہ کرنیوالا چاول کا بیج تحقیقات کے مراحل میں ہے: شہزاد ملک

19 اکتوبر 2016

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان میں نجی شعبے کے زرعی تحقیق کے ادارے گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈسروسز نے 2019تک مارکیٹ میں شدید گرمی کا مقابلہ کرنے والا چاول کاہائبرڈ بیج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو پانی کی قلت اور نمکیات والی زمین میں بھی بھرپور پیداوار دے گا اور اسکی لمبائی 8ملی میٹر ہوگی ۔یہ بات پاکستان میں ہائبرڈ بیج تیار کرنے والے ادارہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈسروسز کے چیف ایگزیکٹو شہزاد علی ملک نے گزشتہ روز لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں بتائی۔انہوں نے کہا اب ذیادہ گرمی برداشت کرنے والے اور کم پانی میں بھی بھرپور پیداوار دینے والے بیجوں کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائبرڈ بیج تحقیقات کے مراحل میں ہے۔