سٹاک مارکیٹ میںدوسرے روز شدید مندا انڈیکس 328 پوائنٹس گر گیا 57 ارب کا خسارہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید مندے پر انڈیکس 328پوائنٹس کمی پر41200‘ 41100‘41000‘ 40900 کی 4بالائی حدود سے گر کر40954.22 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں57 ارب 52کروڑ روپے سے زائد کمی رہی ۔ ایک موقع پر انڈیکس 499 پوائنٹس کی کمی پر40759.52کی نچلی سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اوور ہونے کی کنفیوژن کے باعث سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول میں کم داموں پر فروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلاء میں مصروف رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار451 کمپنیوں تک رہا جس میں 137کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 291کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور23کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 84کھرب 23ارب 39کروڑ 39لاکھ 69ہزار839 روپے کی کمی پر 83 کھرب 65ارب 87کروڑ20لاکھ 42ہزار398 روپے ہوگئی۔