دھرنے ہمیشہ پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے ہیں: محمد علی میاں، خواجہ خاور

19 اکتوبر 2016

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید،جنرل سیکرٹری زبیر انصاری اور پنجاب کے تمام شہروں کے ٹریڈرز ونگ کے صدور نے تحریک انصاف کی طرف سے 2نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے ہمیشہ پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے ہیں۔