ایران کی سی پیک میں شمولیت سے اس کی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا: ملک طاہر
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے سی پیک منصوبے میں ایران کی متوقع شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سی پیک میں شمولیت سے نہ صرف ایران کی معیشت کو خاطر خواہ فا ئدہ پہنچے گا بلکہ ایران پاکستان کے مابین تجارتی و اقتصادی حجم میں بھی اضافہ ہوگا۔