نشتر کالونی میں تھانیدار کی حراست میں شہری بازیاب

19 اکتوبر 2016

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج کے بیلف نے پولیس اہلکار کی حراست میں قید شہری کوبازیاب کرواکرعدالت میں پیش کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق نشترکالونی کے رہائشی نے عدالت میں حبس بے جاکی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ سائل کے عزیزامجد کو پولیس نے کئی روز سے غیرقانونی حراست میں رکھاہواہے۔