تھانہ شمالی چھائونی کا تھانیدار کانسٹیبل رشوت لیتے گرفتار

19 اکتوبر 2016

لاہور (نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ شمالی چھائونی کے اے ایس آئی نوید اسلم اور کانسٹیبل رانا کو 22ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دونوں نے چیک بائونس کا مقدمہ درج کرنے کے لئے شہری عرفان سے 22ہزار روپے رشوت لی۔