جدہ جانیوالی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار

19 اکتوبر 2016

لاہور (خبر نگار) لاہور سے جدہ جانیوالی نجی ائیر لائنز کی پرواز طیارے میں فنی خرابی کے بعد تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ جہا ز کے 200مسافروں کو جہا ز سے اُتار کر ڈیپارچر لائونج میں بیٹھا دیا گیا۔ بعد ازاں جہاز کی مرمت کے بعد طیارے کو جدہ روانہ کر دیاگیا۔ علاوہ ازیں بی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز پی کے 759کو منسوخ کر دی گئی۔