نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس

19 اکتوبر 2016

لاہور (پ ر) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی جس میں اسلام آباد و ہیڈ کوارٹر سمیت لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے، کانفرنس میں اعلیٰ معیاری تربیت و ہنر کی جانچ اور امتحان کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ترقی یافتہ ممالک کی طرح Assessmentکا جدید ترین نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نوے فیصد امتحان پریکٹیکل ٹیسٹ اور دس فیصد انٹرویو کی صورت میں ہوگا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ پچھلے ہنرچ مندی مقابلوں سے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔