تاجر برادری کے تحفظات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے : ایم سلیم

19 اکتوبر 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کاروباری برادری کے ساتھ ماہانہ بنیاد پر میٹنگز کریں گے تاکہ انہیں درپیش مسائل کے حل میں تیزی سے پیش رفت ممکن ہوسکے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان، ڈائریکٹر جنرل پنجاب لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایم سلیم حسین اور کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن منصور قادر کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایم سلیم حسین نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات ترجیحی بنیادوں پر دور کیے جائیں گے۔