جن قوموں نے علم کو مقصدیت کے تحت عمل میں لایا آج دُنیا پر راج کر رہی ہیں:رفیق رجوانہ

19 اکتوبر 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ علم عمل کے بغیر لاحاصل ہے جن قوموں نے اپنے علم کو مقصدیت کے تحت عمل میں لایا آج دنیا پر راج کر رہی ہیں - انہو ںنے کہاکہ موجودہ حکومت ایک مربوط حکمت عملی کے تحت دوست ملکوں سے باہمی شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے اس بات پر خاص طور پر توجہ دے رہی ہے کہ کیسے دوطرفہ تعاون کو تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور آج امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تحت طلباء و طالبات میں سکالر شپ کی تقسیم بھی اسی وژن کا عملی نمونہ ہیں - ان خیالات کا اظہار انہو ںنے یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا - لاہور میں امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور طلباو طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔