یمن: ڈرون حملہ، 8القاعدہ کارکن ہلاک، 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر کل سے عملدرآمد ہو گا
نیویارک (بی بی سی+اے ایف پی) یمنی صوبے شبوا میں 2 گاڑیوں پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 8 جنگجو مارے گئے۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازعے کے دوران 72 گھنٹے کی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ اسماعیل شیخ احمد کا کہنا تھا کہ انھیں یمن میں فریقین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل کریں گے۔ خصوصی ایلچی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے ایک جنازہ گاہ پر کیے جانے والے فضائی حملے میں 140 افراد ہلاک ہو گیے تھے۔