قائمہ کمیٹی سینٹ کی وزارت امور کشمیر کو تمام ضروری فنڈز بروقت جاری کرنے کی سفارش

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس گذشتہ روز پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزارت امور کشمیر کو تمام ضروری فنڈز بر وقت جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے اصل لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ پی ایس ڈی پی کے سالانہ فنڈز میں سے بقیہ رقوم جاری منصوبوں کیلئے جلد از جلد جاری کئے جائیں۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں ہوا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کرنے والی فرموں کو زیادہ رعائتیں نہ دی جائیں۔