مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تاریخی ورثہ یونیسکو میں دو قراردادیں منظور
پیرس (اے ایف پی+آن لائن) اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی ’’یونیسکو‘‘ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر 2 فلسطینی قراردادوں پر ووٹنگ کی ۔ قراردادوں میں اسرائیل کے زیرقبضہ مشرقی القدس کے تاریخی ثقافتی ورثے کو فلسطینی مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔