آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک بھر میں اکثریت حاصل کریگی: مبین رسول

19 اکتوبر 2016

وہاڑی (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مبین رسول طور امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 236 نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بلاول بھٹو پورے ملک کے طوفانی دورے کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور آئندہ الیکشن ان کی سربراہی میں ہوگا عوام دیکھے گی کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی 2018کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی اور ہم یہ الیکشن جیت کر پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالوں کا منہ بند کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کریں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے اندر آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدو جہد کی ہے اور بلاول بھٹو پاکستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی طرف سے عوام پر کئے گئے ہر ظلم کا حساب لینگے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا عام انتخابات میں ہم ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوریت پسند جماعت ہے۔