سٹیٹ بنک کے دفاتر لاہور منتقل کئے جائیںپیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم جے یوآئی (ف) نے بھی حمایت کر دی

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے سٹیٹ بنک دفاتر لاہور منتقلی کی تائید کر دی۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے بھی دفاتر لاہور منتقلی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ پی پی سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کے دفاتر لاہور کے بعد بلوچستان میں کھولے جائیں۔ سٹیٹ بنک کے دفاتر لاہور منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔